مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ طلب کی ہے۔
یہ میٹنگ خاص طور پر پٹھان کوٹ حملے کے تناظر میں طلب کی گئی ہے جس میں وزیر دفاع منوہر
پریکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور بارڈر پروٹیکشن فورس (ایس ایس بی )چیف ڈی کے پاٹھک شامل ہوئے۔
پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم بھیجنے کے پاکستان کی تجویزکے سلسلے میں بھی یہ میٹنگ اہم مانی جا رہی ہے